![]() |
| ترنمول یوتھ چھاتر پریشد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی |
ترنمول یوتھ چھاتر پریشد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی
نیوزٹوڈے اردو: ترنمول یووا چھاترا پریشد نے پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سلی گوڑی میں احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی سلی گوڑی باگھاجتن پارک سے متصل علاقے سے شروع ہوئی اور ہلکارٹ روڈ سے ہوتے ہوئے گاندھی جی موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔.
سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر گوتم دیب، ڈپٹی میئر رنجن سرکار، دارجلنگ ضلع ترنمول یوتھ صدر کنتل رائے اور دیگر نے اس ریلی میں شرکت کی۔سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر گوتم دیب نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لوگوں کو 100 روپئے سے زائد پٹرول خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور جیسے جیسے ایندھن کے اخراجات بڑھتے ہیں ، اسی طرح بنیادی ضروریات کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہورہاہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشانی کا شکار ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت اس کے لئے پوری طرح ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں